Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

gold price in pakistan today

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-


آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے پر آگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 174 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔


دوسری جانب قامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 23  روپے کی کمی سے 6 ہزار 532  روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 19  روپے کی کمی سے  5 ہزار 600  روپے کی سطح پر آگئی۔۔


واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل 1 ڈالر 37 سینٹ سستا ہوکر 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل پر آگیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 30 سینٹ کی کمی سے 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔