Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ:آئی جی خیبرپختونخوا کا پولیس کا بڑا حکم

kpk-police

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو اسلام آباد کی جانب ہونے والے کسی بھی مارچ، ریلی یا جلوس میں معاونت یا سہولت فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔


آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی پولیس افسر کو مارچ، ریلی یا جلوس کے شرکا کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت ملے تو اس کی اطلاع فوری طور پر آئی جی پولیس کو دی جائے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اس سے قبل خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری بھی سرکاری افسران اور ملازمین کو کسی مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت فراہم نہ کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں،چیف سیکریٹری نے واضح کیا تھا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جبکہ سرکاری ملازمین کو مارچ یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل اور فنڈز استعمال کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ روز جاری کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں عدالت نے قرار دیا تھا کہ کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد کی جانب جانے والی شاہراہیں بند کرنے کا اختیار نہیں ہے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL