Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوٹرل وینیو کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی

gjp8os04_india-vs-pakistan-hockey-x_625x300_30_June_25

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ایشو پر ہاکی انڈیا نے پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔


سیکرٹری ہاکی انڈیا بھولا ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو میں تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان نےشرکت کرنی ہےتو اسے بھارت آنا ہوگا،بنگلا دیش اورعمان ریزرو ٹیموں میں شامل ہیں، پاکستان شرکت نہیں کرتا تو متبادل ٹیم کو شامل کیاجاسکتاہے۔


واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر منتقل کیے جائیں یا پھر چیمپئنز ٹرافی کا مقام ہی بھارت سے باہر کسی غیر جانبدار ملک میں  رکھا جائے۔


واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے دو روز قبل بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے شیڈول کے اعلان پر دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم بھی کھیلنے آئے گی، دوسری جانب ایشین ہاکی فیڈریشن کی طرف سے اس حوالے سے تاحال کوئی  موقف سامنے نہیں آیا ہے۔