فٹ بال کلب ہے یا منی لانڈرنگ کرنے والی تنظیم؟ مانچسٹر سٹی کو شدید تنقید کا سامنا
مانچسٹر سٹی کے شرٹ اسپانسر اور کرپٹو ایکسچینج OKX پر منی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 400 ملین پاؤنڈز (تقریباً 504 ملین ڈالرز) کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا-
برطانوی میڈیا دی سن کے مطابق، یہ کارروائی امریکی حکام (DOJ) کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے کیونکہ OKX نے اینٹی منی لانڈرنگ (AML) اور کسٹمر کی شناخت (KYC) کے قوانین کو بری طر ح نظر انداز کیا تھا۔
امریکی تحقیقات کے مطابق، OKX نے صارفین کو بغیر تصدیق کے گمنام ٹریڈنگ کرنے کی اجازت دی اور پابندیوں کا شکار ممالک کے ساتھ اربوں ڈالرز کے مشتبہ لین دین کی سہولت فراہم کی۔
مانچسٹر سٹی فٹبال کلب (Manchester City FC) کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے اتنے بڑے اسکینڈل اور جرمانے کے باوجود اب تک اس کرپٹو کمپنی کے ساتھ اپنے اسپانسرشپ کے تعلقات کو ختم نہیں کیا ہے-
ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مانچسٹر سٹی کوئی فٹ بال کلب نہیں بلکہ منی لانڈر نگ کرنے والی تنظیم ہے-
مزید پڑھیں




