Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسحاق ڈار کی لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون الطاہر الباعور سے ملاقات کی۔


ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مختلف شعبوں، بالخصوص تجارت، تعلیم اور کاروباری سطح پر روابط کے ذریعے مزید مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا،دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اس دوران علاقائی امن، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت، بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل راستہ ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ علاقائی استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی طرف واپس آنا ضروری ہے۔


رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL