جمائما کی چرچ میں شادی،کیا اسلام ترک کر دیا؟سوال اٹھنے لگے

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد دوسری شادی کرلی۔ جمائما نے 12 ستمبر 2026 کو آئرش نژاد آسٹریلوی فنانسر اور کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی کے ساتھ شادی کی، جس کی تصاویر انہوں نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ کیمرون او ریلی کے ساتھ چرچ میں شادی کی۔ دونوں کی ملاقات فلم اور ڈاکیومنٹری کے کام کے سلسلے میں ہوئی تھی اور تقریباً ایک سال سے ان کے درمیان تعلقات کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔ کیمرون او ریلی معروف آئرش کاروباری شخصیت آنجہانی سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں اور فنانس و نجی سرمایہ کاری کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔جمائما نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دن کو ان کے اور کیمرون کے لیے خصوصی اور خوشگوار بنایا۔ سب سے زیادہ توجہ اس بات نے حاصل کی کہ عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم خان اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھے
رپورٹس کے مطابق جمائما کی سوتیلی بیٹی ٹیریان وائٹ بھی شادی کی تقریب میں موجود تھیں اور انہیں میڈ آف آنر کا کردار دیا گیا، جبکہ کیمرون او ریلی کی بیٹیاں برائیڈزمیڈز کے طور پر تقریب کا حصہ بنیں۔ کیمرون کے بیٹوں نے بھی شادی کی تقریب میں اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔
جمائما کی سابق وزیراعظم عمران خان سے جب شادی ہوئی تھی تو عمران خان نے کہا تھا کہ جمائما نے اسلام قبول کر لیا ہے تا ہم اب جمائما کی شادی چرچ میں ہوئی،تو کیا جمائما نے اسلام چھوڑ دیا اور مرتد ہو گئی ہیں، یہ سوال سوشل میڈیا پر صارفین اٹھا رہے ہیں، عمران خان اور جمائما کی شادی اسلامی نکاح کے ذریعے ہوئی تھی، جبکہ بعد میں برطانیہ میں سول تقریب بھی ہوئی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم پیدا ہوئے۔ دونوں کی ازدواجی زندگی تقریباً نو سال جاری رہی اور پھرطلاق ہوگئی۔
جماما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عمران خان جیل میں ہیں،عمران خان تو کہتے تھے جمائمہ مسلمان ہوگئی تھی لیکن وہ تو یہودی ہے اور شادی کرسچن سے کرسچن رواج کے ساتھ کر رہی ہے،تحریک انصاف کے کارکنان کو امید تھی کہ جمائما عمران خان کی رہائی کے لئے کردار ادا کریں گی،عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گی تا ہم جمائما نے عمران خان کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی اور بیٹوں کو بھی شادی میں بلا لیا، یوں پی ٹی آئی کارکنان کی امیدوں پر پانی پھر گیا
مزید پڑھیں





