قصور، میونسپل کارپوریشن کی کارروائی ، سردار مارکیٹ سیل کر دی گئی

مصنف:
قصور، میونسپل کارپوریشن کی کارروائی میں سردار مارکیٹ سیل کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن قصور نے للیانی اڈا کے قریب واقع سردار مارکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ کو سیل کر دیا
ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت کا نقشہ موجود نہ ہونے اور اوپری فلور پر قائم کرکٹ اسٹیڈیم کا این او سی نہ ہونے کی بنا پر سیل کیا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی،میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق غیر منظور شدہ نقشے اور مطلوبہ این او سی کے بغیر تعمیرات یا کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی
رپورٹ،غنی محمود قصوری





