کیبل کٹنے سے امریکا میں بڑا فضائی بحران، 10 ہزار پروازیں متاثر
امریکی ریاست نیو جرسی میں ائیر ٹریفک کنٹرول سینٹر کی اہم آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے بڑا فضائی بحران پیدا ہوگیا۔
نیو یارک ائیر پورٹ اور قریبی فضائی نیٹ ورک کو ایک بڑے تکنیکی بحران کا سامنا ہے جہاں سے آخری اطلاعات تک ملک کے 8 بڑے ائیر پورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے جس سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جب کہ 900 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں تاخیر کا دورانیہ 170 منٹ تک رپورٹ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ نیو جرسی ریل آپریٹر ایمٹریک کے کام کی کھدائی کے دوران پیش آیا، زمینی کام کے دوران ائیر ٹریفک کنٹرول کی ایک اہم فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی جس سے نیویارک سمیت خطے کا ٹیلی کمیونیکیشن سرکٹ فیل ہوگیا۔
https://x.com/intelphere/status/2102167844033016156?s=20
کیبل کٹنے سے فلاڈیلفیا ائیر ٹریفک کنٹرول کی ریڈیو فریکوئنسیز شدید متاثر ہوئیں جس کے بعد ہنگامی طور پر نیو یارک، فلاڈیلفیا، ٹیٹربورو ائیر پورٹس پر پروازوں کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے، یہ سینٹر خطے کے بڑے ائیر پورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی رہنمائی کرتا ہے۔
اس سے نیویارک، فلاڈیلفیا، واشنگٹن، بوسٹن، سان ڈیگو، ویسٹ پام بیچ، ڈیلس ایئر پورٹس کا شیڈول شدید متاثر ہوا جب کہ سیکڑوں پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔
https://x.com/petersantilli/status/2102211600862109739?s=20
حکام کے مطابق یہ شدید تکنیکی خرابی ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب ملک میں اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے بین الاقوامی مندوبین کی پرو ازیں نیویارک رہی ہیں جب کہ اس بحران کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی اور فضائی نظام پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے,نیویارک کی 1321، بوسٹن کی 1399، فلاڈیفلیا کی 1218، واشنگٹن کی 773، ویسٹ پام بیچ کی 230، سان ڈیاگو کی 800 اور ڈیلس کی 2500 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں





