میسی کا ارجنٹینا کے ساتھ شاندار سفر اختتام پذیر

ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے قومی ٹیم کے لیے اپنے 21 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام یادگار انداز میں کیا۔
منگل کو بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے ارجنٹائن نے بینن کو 0-3 سے شکست دی,میسی نے اپنے آخری میچ میں ایک گول کیا اور دو گول میں معاونت فراہم کی,میچ کے دوسرے ہاف میں میسی نے نکولس اوتامینڈی کے گول میں مدد دی اس کے بعد نیکو پاز نے دوسرا گول کیا,اختتامی لمحات میں میسی نے پنالٹی پر گول کرکے اپنی قومی ٹیم کے لیے 126واں گول مکمل کیا,میچ کے 10ویں منٹ میں میسی کی جرسی کے نمبر 10 کے اعزاز میں کھیل روک دیا گیا اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہوکر ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔
https://x.com/centregoals/status/2107580547929153734?s=20
میچ سے قبل پورا ارجنٹائن میسی کو خراجِ تحسین پیش کرتا دکھائی دیا, دارالحکومت کی اہم عمارتیں قومی ٹیم کے آسمانی اور سفید رنگوں سے روشن تھیں جبکہ میسی کے آبائی شہر روزاریو میں ان کے نام اور نمبر والی بڑی شرٹ بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی,قومی ترانے کے د و ران میسی اور ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکالونی دونوں جذباتی دکھائی دیے جبکہ شائقین نے مشہور ارجنٹینی نغمے ’موچاچوس‘ کے ساتھ اپنے محبوب کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کیا,میچ کے 10ویں منٹ میں میسی کی جرسی کے نمبر 10 کے اعزاز میں کھیل روک دیا گیا اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہوکر ایک منٹ تک تالیاں بجائیں۔
https://x.com/FCBXXTRA/status/2107610655146574037?s=20
میسی نے 208 میچوں کے ساتھ ارجنٹائن کے سب سے زیادہ کیپ رکھنے والے کھلاڑی اور ریکارڈ اسکورر کی حیثیت سے الوداع کہا,ان کے کیریئر میں ورلڈ کپ اور کوپا امریکا کی کامیابیاں بھی شامل ہیں,میچ کے اختتام پر شاندار ڈرون شو اور موسیقی کے ذریعے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
https://x.com/Mialygosa/status/2107653536502735055?s=20
میسی نے اگست کے اختتام پر قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کی رخصتی کے باوجود کلب فٹبال میں ان کا سفر جاری رہے گا اور وہ انٹر میامی کی نمائندگی کرتے رہیں گے, ارجنٹینا کے لیے مونومینٹل اسٹیڈیم بھی میسی کے یادگار مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں





