Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میکا سنگھ کی پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے گفتگو وائرل

usgt3i1g_mika-singh-instagram_625x300_14_August_19

بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان اور پاکستانیوں کے حوالے سے کی گئی گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے-


حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی سمیت بارڈر پار مداحوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس میں میکا سنگھ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی تعریف کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان برا نہیں ہے اور پاکستان کے لوگ بھی کہیں سے بھی برے نہیں ہیں، پتا نہیں کیوں ہمیں پاکستان کےمسلمان ہی خراب لگتے ہیں لیکن دبئی کے مسلمان بہت اچھے لگتے ہیں جو مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی۔