کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،دونوں پائلٹ شہید ہو گئے-
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت پیش آیا،طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا,حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید ہوگئے۔
https://x.com/zarrar_11PK/status/2109576437145694508?s=20
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
https://x.com/zarrar_11PK/status/2109572311758332051?s=20
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق شہباز شریف نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
مزید پڑھیں





