Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پروفیشنل میڈیا الائنس کی ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ سے خصوصی ملاقات

مصنف:

سیالکوٹ بیورو چیف مدثر رتو

سیالکوٹ: پروفیشنل میڈیا الائنس (PMA) کے وفد نے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی محمد آصف اقبال سے خصوصی ملاقات کی، جس میں سیالکوٹ کے شہریوں کو درپیش صفائی ستھرائی کے مسائل اور ان کے حل سمیت شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات کرنے والوں میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف مدثر رتو ،7 نیوز سے عثمان بٹ ،اسپیشل ٹی وی سے عمر علی ملک شامل تھے،اس موقع پر ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد آصف اقبال نے کہا کہ سیالکوٹ کو صاف، ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے گلی گلی اور نگر نگر عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کیا جائے گا۔ شہریوں کو اس بات کی ترغیب دی جائے گی کہ جس طرح وہ اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، اسی طرح اپنے شہر کو بھی صاف اور خوبصورت رکھنے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔


انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد سیالکوٹ کے اسکولوں اور کالجوں میں بھی صفائی اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ نئی نسل میں صفائی ستھرائی اور اپنے شہر کو صاف رکھنے کا شعور مزید اجاگر کیا جا سکے۔


ملاقات کے دوران ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فوکل پرسن فہد کی کارکردگی اور خدمات پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ پروفیشنل میڈیا الائنس کے وفد نے شہری مسائل کے حل اور سیالکوٹ کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL