ترک کارگو بحری جہاز پر روسی ڈرون حملہ، متعدد ارکان زخمی

بحیرہ اسود میں ایک ترک ملکیتی کارگو جہاز میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگنے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور عملے کے متعدد ارکان زخمی ہو گئے جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔
رومانیہ میں بھارتی سفارت خانے نے کہا کہ عملے میں تین بھارتی شہری شامل ہیں اور ان میں سے ایک زخمی ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہےہمیں بحیرہ اسود میں تجارتی جہاز MV ROYAD MAMMADOV پر آج حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق، 2 ہلاک ہوئے ہیں جب کہ عملے کے کچھ ارکان زخمی ہوئے ہیں اور ان کا رومانیہ میں علاج جاری ہے۔
سفارت خانے نے کہا کہ عملے کے ارکان میں تین بھارتی شہری بھی شامل ہیں وہ بھارتی عملے کے ارکان کی حفاظت اور تندرستی کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطےمیں ہیں،بھارتی سفیر منوج موہا پاترا نے بعد میں تین بھارتی شہریوں سے بات کی اور تصدیق کی کہ وہ سب خیریت سے ہیں۔
مزید پڑھیں





