Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاک حج ایپ میں مزید کئی فیچرز متعارف کرا دئیے گئے

hajj05

وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے بڑی آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ‘پاک حج ایپ’ پر متعدد نئے ڈیجیٹل فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔


ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ان نئے فیچرز کی بدولت عازمین اب بغیر کسی دفتری چکر، قطار یا انتظار کے گھر بیٹھے ہی اپنے حج انتظامات مکمل کر سکتے ہیں, عازمینِ حج کو ایپ کے ذریعے اپنے پیکیج کے دورانیے (لانگ حج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکیج) میں تبد یلی کے علاوہ ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کی انتخاب اور ترمیم کی مکمل سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔


عازمین کی سہولت اور شفافیت کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے گئے ہیں,عازمین پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر کے مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کروا سکتے ہیں، جس کے بعد اسے ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اپلوڈ کرنا لازمی ہے, سمندر پار پاکستانی بھی اپنے قریبی ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ تصدیق کروا کر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔


کامیاب عازمینِ حج کو ہارڈشپ کوٹہ کے تحت اپنے محرم یا ہیلپر کی درخواست جمع کروانے کی سہولت بھی دی گئی ہے,کسی ناگہانی یا ذاتی مجبوری کے باعث حج درخواست منسوخ کروانے اور رقم کی واپسی کا فیچر بھی ایپ میں شامل کر دیا گیا ہے۔


وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج کی بکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ حج پورٹل سے باہر کسی بھی قسم کی پرائیویٹ حج بکنگ یا ادائیگی مکمل طور پر ممنوع ہےپرائیویٹ حج سکیم کے تحت اب تک 26 ہزار درخواستیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 45 ہزار نشستیں اب بھی دستیاب ہیں۔