Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں کے دوران 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک

36gor8fc_pakistan-army_625x300_09_February_24

بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک کر دیئے-


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں 23 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، 25 ستمبر کو نوشکی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 11 دہشتگرد مارے گئے، آپریشن شعبان میں اب تک 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سکیو رٹی فور سز نے متعدد دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر کر دیئے، اور دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔


اس کے علاوہ مَند میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک کرکے وسیع علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کر لیا، جبکہ نوشکی آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا،آپریشن شعبان اور دیگر علاقوں میں کار روائیوں سے بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف جنگ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت بھرپور عزم سے جاری رہے گی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔