طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی اسمگلنگ کا گڑھ بن گیا

طالبان رجیم میں افغانستان منشیات کی پیداوار اورعالمی اسمگلنگ کا گڑھ بن گیا،افغانستان سے سری لنکا اسمگل کی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی آئس پکڑی گئی ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستاب دنیا بھرمیں کرسٹل میتھ (آئس) کی بڑھتی پیداوار اوراسمگلنگ کے خطرناک مراکزمیں شامل ہوگیا،افغانستان پڑوسی ممالک کو منشیات کی علاقائی اورعالمی ترسیل کیلئے اہم راستوں میں تبدیل کررہا ہے،افغانستان میں منشیات کی تجارت کاشت سے بڑھ کر خفیہ کیمیائی لیبارٹریوں تک پھیل چکی ہے.
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے مطابق افغانستان سے سری لنکا اسمگل کی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی آئس پکڑی گئی ہے.
بین الاقوامی رپورٹس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتاہے کہ اس ناجائز رجیم نے اپنی بقاء کیلئے دہشت گردی اورمنشیات کا سہارا لے رکھا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کولمبو کی مقامی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ امریکہ اور سری لنکا کے انسدادِ منشیات اہلکاروں نے ایک پاکستانی منشیات نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے مشترکہ کارروائی کے بعد تقریباً نصف ٹن کرسٹل میتھ ضبط کی۔
پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اشوکا دھرماسینا نے صحافیوں کو بتایا کہ مصنوعی منشیات کے 463 کلوگرام ایک شپنگ کنٹینر سے ضبط کیے گئے جو ہفتے کے اختتام پر کولمبو پہنچا تھا۔ جبکہ دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کولمبو میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ دو کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی منشیات، جو تولیوں میں چھپائی گئی تھیں، سری لنکا کے راستے بین الاقوامی منڈیوں میں سمگل کی جانی تھیں امریکہ کے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے دفتر اور سری لنکا پولیس نارکوٹکس بیور و نے 14 اگست سے 29 اگست کے درمیان پاکستان سے آنے والے شپنگ کنٹینرز کی نگرانی کے بعد یہ مشترکہ کارروائی کی۔
دوسری جانب امریکی حکومت نے کثیرالملکی جرائم پیشہ گروہوں کو توڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاکہ امریکی شہریوں کو منشیات تک رسائی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔





