لاہور: مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

مصنف:
لاہور: مزنگ کے علاقے میں سکوٹی سوار لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم غلام مصطفیٰ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جبکہ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جب موٹرسائیکل سوار کو بروقت راستہ نہ دینے پر ملزم نے کچھ فاصلے پر جا کر لڑکی کو روک لیا اور اس پر تشدد شروع کر دیا۔تشدد کے دوران لڑکی سکوٹی سے گر گئی، تاہم ملزم نے زمین پر گری ہوئی لڑکی کو بھی مارنا پیٹنا جاری رکھا، جس کے نتیجے میں اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر زخم آئے۔موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے ملزم کو روکا، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔لاہور پولیس کے مطابق ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کا تعلق چنیوٹ سے بتایا جاتا ہے۔





