Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیفا آسیان کپ: پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا


فیفا آسیان کپ کے لیے پاکستان کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے-


پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق اسکواڈ میں پاکستان سے سفر کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بیرون ملک مقیم قومی ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں،جبکہ فیفا آسیان کپ کے لیے پاکستان کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا ہے-


میڈیا رپورٹس کے مطابق نولبرٹو سولانو نے غلط کیٹیگری کے تحت درخواست دینے کے باعث بروقت پاکستانی ویزا حاصل نہیں کیا،غلطی کی نشاندہی کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے دوبارہ درخواست دی تاہم ویزا عمل میں تاخیر ہوئی،ہیڈ کوچ کی عدم موجودگی میں اسسٹنٹ کوچز ٹائٹس برامبل اور ولید جاوید نے پاکستان کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کی۔


نولبرٹو سولانو ٹورنامنٹ سے قبل براہ راست انڈونیشیا پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ فیفا آسیان کپ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر تک جاری رہے گا،پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کپتان عبداللہ اقبال کریں گے جبکہ تجربہ کار فارورڈ کلیم اللہ کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


پاکستان انڈر 17 ٹیم کے کپتان عبدالصمد کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر نے حال ہی میں آذربائیجان کے چیمپیئن کلب قرہ باغ ایف کے کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا ہے۔



پاکستان کو فیفا آسیان کپ کی ڈویژن ون میں گروپ بی میں تھائی لینڈ، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ رکھا گیا ہے،قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 26 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد 29 ستمبر کو فلپائن کے خلاف میدان میں اترے گی، جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 2 اکتوبر کو ویتنام کے خلاف کھیلے گی۔


پاکستان کو اس ٹورنامنٹ میں چین کی دستبرداری کے بعد شامل کیا گیا۔ چین نے 2027 ایشین کپ اور 2030 ورلڈ کپ کے کوالیفائرز کی تیاریوں پر توجہ دینے کے لیے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کی تھی، پاکستان نے رواں سال کے آغاز میں مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیت کر 74 سال بعد کوئی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


پاکستانی اسکواڈ


پاکستان کے 23 رکنی اسکواڈ میں یوسف بٹ، حسن علی، ثاقب حنیف، عبداللہ شاہ، عبد الرحمن، علی خان، علی آغا، حیان خٹک، علی وزیر، عالمگیر غازی، علی رضا، عبدالصمد ارشد، کلیم اللہ، شائیک دوست، عبداللہ اقبال، عیسیٰ سلیمان، محب اللہ، مامون خان، محمد فضل، حارث زیب، عمر نواز، عبدالصمد اور علی خان شامل ہیں۔



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL