Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیر اعظم وعدہ پورا کریں ورنہ دوبارہ احتجاج شروع کردیں گے,حافظ نعیم


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے احتجاجی مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان 7 اکتوبر کے بعد کرے گی۔


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ فیول ریلیف پیکیج حل نہیں، لیوی کا خاتمہ کیا جائے، وزیر اعظم اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ ہم دوبارہ ملتان سے کسی بھی وقت احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ روانگی سے قبل امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ وطن واپسی پر اس معاملے کو دیکھیں گے جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف پیکیج کو زبردست قرار دے رہی ہے، ریلیف بھی سب کو نہیں مل پارہا یہ صرف 20 سے 25 فیصد لوگوں کو مل رہا ہے، پاکستان میں اڑھائی کروڑ موٹر سائیکل 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں۔


انہوں نےدعویٰ کیاکہ حکومت ریلیف دینے کےموڈ میں نہیں تھی،احتجاج اوردھرنےشروع ہوئےتو حکومت اس جانب آئی، اپوزیشن پارٹیاں عوامی حقوق کی بات نہیں کررہی ،امیروں کے لئے الگ نظام بنالیں، بڑی گا ڑ یوں کے لئے فیول مہنگا کردیں،حکومت نے 26 ارب روپے ریلیف ماہانہ کا اعلان کیا مگر ڈیڑھ سو ارب ماہانہ وصول کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں، ریلیف پیکیج نہیں، لیو ی کا خاتمہ اصل ریلیف ہے، ہم نے پوائنٹس بھی بتائے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔حافظ نعیم الرحمنٰ نے و ا ضح کیاکہ ہم ایک دن کے لئےبھی ان مطالبات سے دستبردار نہیں ہوئے، یہ بھتہ حکومت کو ختم کرنا پڑ ے گا، ہم دوبارہ ملتان سے کسی بھی وقت احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیں گے۔