لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خا ص تیاری نہیں تھی،علی امین گنڈا پور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران وہ 3 مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خا ص تیاری نہیں تھی، جبکہ تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی-
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کے باعث صوبے میں وزرا، اراکین اور کارکنوں کو اٹھایا جا ر ہا ہے, بانی پی ٹی آئی عمران خان کاحکم ملاتو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی جبکہ حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران وہ 3 مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے، ہم پختون ہیں اور گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں





