Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے کا ہرجانے کا نوٹس

safdar

جعلی ڈگری کے الزام پر احسن بھون قانونی چارہ جوئی کے لیے میدان میں آ گئے ۔قانونی نوٹس کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر 7 دن کے اندر معافی مانگیں اور الزام واپس لیں۔ پنجاب یونیورسٹی احسن بھون کی ایل ایل بی ڈگری تصدیق شدہ قرار دے چکی ہے۔

​ سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ۔​نوٹس کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے لگائے گئے جعلی ڈگری کے الزامات پر بھیجا گیا ۔​کیپٹن (ر) صفدر سے 5 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


​ کیپٹن (ر) صفدر 7 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں ​معافی نہ مانگنے کی صورت میں سول اور فوجداری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔​ احسن بھون 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس آؤٹ ہوئے، ڈگری مکمل اصلی اور تصدیق شدہ ہے


پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے 21 جنوری 2026 کو ڈگری کی دوبارہ تصدیق کی۔​ کیپٹن (ر) صفدر کے پاس الزامات کا کوئی قانونی یا مستند ثبوت موجود نہیںْ۔​ بلا ثبوت اور من گھڑت الزامات سے احسن بھون کی شہرت اور پیشہ ورانہ مقام کو نقصان پہنچایا گیا ۔​کیپٹن (ر) صفدر نے 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں الزامات عائد کیے تھے