Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مارگلہ ہلز میں ایک اور ڈرون مار گرایا گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

dronaa


اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام نے ایک اور مشتبہ ڈرون کو مار گرایا جس کے بعد دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔
حکام کے مطابق ڈرون کو فضا میں ہی نشانہ بنایا گیا اور اس کا ملبہ مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلاتی علاقے میں گر گیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔
‎اس واقعے کے بعد احتیاطی طور پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے اور ملکی و غیر ملکی فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
‎ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے مارگلہ ہلز کے اطراف اہم مقامات پر تعینات ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے نگرانی جاری ہے۔
‎حکام کا کہنا ہے کہ مکمل سیکیورٹی جائزے کے بعد مقامی فضائی حدود کو تجارتی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔