آوارہ کتوں کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے

بھارت میں آوارہ کتوں کے بڑھتے مسئلے کے خلاف احتجاج کا انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں مظاہرین نے کارروائی نہ ہونے پر انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے علاقے نپھاڑ میں آوارہ کتوں کے مسئلے کے خلاف مظاہرین نگر پنچایت کے دفتر پہنچ گئے۔مظاہرین نے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر میں احتجاج کیا، اس دوران یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے بوری سے کتے نکال کر افسر کی میز پر چھوڑ دیے۔بعدازاں مظاہرین نے چیف آفیسر کو نوٹوں کی مالا پہنانے کی بھی کوشش کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث بچوں، بزرگوں، خواتین اور موٹر سائیکل سواروں سمیت شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی عام ہو گئے ہیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود آوارہ کتوں کے مسئلے کے حل کے لیے اب تک مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں





