Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارتی جرائم پیشہ گینگ دنیا بھر کیلئے بڑا خطرہ

مصنف:

ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں مطلوب قرار دے دیا


امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کے مطابق بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے تعلق پر مطلوب قرار دیا گیا،ممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفرور بھارتی شہری کو انتہائی پرتشدد، مسلح اور خطرناک قرار دیا گیا،کینیڈین حکومت ستمبر 2025 میں بھارت میں سرگرم بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے،امریکی حکام کے مطابق امریکا، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی میں بھارتی گینگ کے 24 ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں، بشنوئی گینگ بشمول ستیندرجیت سنگھ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھا،ٹارگٹ کلنگز میں ملوث بشنوئی گینگ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا،ستیندرجیت سنگھ کی گرفتاری ایف بی آئی اور شراکت دار اداروں کی ترجیح بن چکی ہے،