Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کے رخ موڑنے پر ہائی جیکنگ کا خطرہ افواہ قرار

مصنف:

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی کمرشل پرواز نے سعودی فضائی حدود میں اچانک رخ موڑ لیا، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی الرٹ جاری ہوگیا۔


اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرواز نے دورانِ پرواز ہنگامی صورتِ حال کا بین الاقوامی سگنل 7700 جاری کیا، جبکہ 7500 اسکواک کوڈ بھی جاری ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں، جو عموماً ہائی جیکنگ یا غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے۔ طیارے میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے۔فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ہنگامی صورتِ حال کے بعد طیارے نے بلندی کم کرتے ہوئے اچانک یوٹرن لیا۔تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ فلائی دبئی کے طیارے میں پیش آنے والا واقعہ ہائی جیکنگ نہیں تھا۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق پرواز کے دوران دونوں پائلٹس کے درمیان مبینہ جسمانی جھگڑے کی وجہ سے سیکیورٹی الرٹ پیدا ہوا۔ حکام کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد واقعے کی مکمل صورتِ حال مزید واضح ہونے کی توقع ہے۔