Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش


8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری انسانی مصائب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے اور تمام خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے پر زور دیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل جامع منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت کیے گئے باقی وعدوں کو فوری طور پر پورا کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تمام فریقین نیک نیتی کے ساتھ بلا تاخیر اپنے وعدے پورے کریں۔

وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی بے دخلی یا جبری نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کردیا۔ مشترکہ بیان میں اسرائیلی کنٹرول اور الحاق کو مستحکم کرنے کے لیے کیے جانے والے غیر قانونی اقدامات کی بھی مذمت کی گئی۔

وزرائے خارجہ نے غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کے جواب میں برطانیہ کی جانب سے کیے گئے حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کیا اور زور دیا کہ جامع منصوبے کے تحت غزہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ رہنا چاہیے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL