فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امن پر گفتگو

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ان کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جموں و کشمیر کے تنازع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے علاقائی استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشتگردی اور اس کے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اثرات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
فریقین نے علاقائی امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار اور اس سلسلے میں پاکستانی اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
انتونیو گوتریس نے عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو بھی سراہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اور عالمی امن کے لیے پاکستانی کردار کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔
فریقین نے امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیراوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
مزید پڑھیں





