صومالیہ ہائی جیکنگ میں مارے گئے تین پاکستانیوں کی میتیں واپس لا رہے ہیں، وزارتِ خارجہ

پاکستان نے صومالیہ کے ساحل پر ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز MT Honour 25 کی بازیابی کے دوران پانچ کریو ارکان کے مارے جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ان میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ آج اسلام آباد میں وزارت خٓرجہ کے ترجمان سجاد حیدر نے بتایا کہ رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری صومالیہ کے ساحل پر ہائی جیک کر لئے گئے بحری جہاز کے عملہ مین شامل تھے۔ بدقسمتی سے وہ جہاز کو ہائی جیکروں کے قبضے سر چڑھوانے کی کوشش کے دوران مارے جانے والے پانچ اہلکاروں میں شامل ہیں۔
ہائی جیکروں کے ساتھ انکاؤنٹر میں بحری جہاز کے عملہ کے چار ارکان زخمی بھی ہوئے،ان زخمیوں میں تین پاکستانی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہائی جیکنگ کا نشانہ بننے والے بحری جہاز MT Honour 25 کے زندہ بچ جانے والے کریو کو بحفاظت بندر بیلا کے ساحل پر پہنچا دیا گیا۔
جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے بندر بیلا روانہ ہورہی ہے۔ حکومت پاکستان کا مشن اور متعلقہ حکام صومالی حکام اور دیگر متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہیں۔ زخمیوں کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں




