اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان

مصنف:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید ژالہ باری کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث شہریوں کو روزمرہ معمولات اور سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں





