پٹرول سستا چاہئے تو جماعت اسلامی آبنائے ہرمز کی طرف مارچ کرے،حنا پرویز بٹ

مصنف:
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو اسے اسلام آباد کے بجائے آبنائے ہرمز یا باب المندب کی طرف مارچ کرنا چاہیے اور انہیں کھلوانے کی کوشش کرنی چاہیے، تاکہ پٹرول کی قیمتیں کم ہوسکیں۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ اگر جماعت اسلامی آبنائے ہرمز یا باب المندب کھلوانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا جماعت اسلامی کی شکر گزار ہوگی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔اس ضمن میں جماعت اسلامی کی تیاریاں جاری ہیں اور شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کراچی سے بذریعہ ٹرین روانہ ہو گا جو سکھر ملتان لاہور سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا





