حوثی ملیشیا کا مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ

مصنف:
حوثی ملیشیا کی جانب سے مدینہ منورہ میں گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں ایک ٹرانسفارمر بند ہو گیاہے ۔
اتحادی افواج کے مطابق حوثیوں نے مدینہ منورہ کے طیبہ پاور ڈسٹریبوشن سٹیشن کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک ٹرانسفارمر بند ہو گیاہے، حوثی حملے سے بجلی کے مجموعی نظام پر کوئی اثر نہیں پڑاہے، مسجد نبوی ﷺ کی بجلی کی سپلائی لائن کو نشانہ بنانا حوثی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔
حوثیوں کی جانب سے مقدس مساجد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دونوں مقدس مساجد کے تحفظ کے لیے حوثیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے، مدینہ منورہ میں طیبہ پاور اسٹیشن پر حملہ منگل کی صبح ہوا۔
مزید پڑھیں





.jpg%3F2026-10-01T18%253A32%253A36.982Z&w=3840&q=75)