مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

وزارت خزانہ نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پرشرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیاگیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہوگئی،بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیاگیا، جس کےبعد شرح منافع 12.72 فیصد ہوگئی۔
ریگولرانکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، نئی شرح 11.76فیصد مقررکردی گئی،اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پرشرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیاگیاہے،جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے تین سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیاگیا،نئی شرح 11.57 فیصدہوگئی،سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کےپانچ سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کردی گئی۔





.jpg%3F2026-10-01T18%253A32%253A36.982Z&w=3840&q=75)