راولپنڈی، اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر

مصنف:
راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ گردونواح کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست روی کا شکار ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز میں جزوی تعطل پیدا ہوا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سروس کی بحالی کے لیے تکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، مکمل بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ شمالی ریجن کے بعض علاقوں میں سروس متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو جزوی تعطل پر پریشان نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں





