Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دبئی ایئرپورٹ کے قریب ایرانی ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، کئی پروازیں منسوخ

iran tal


دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ایرانی ڈرون گرنے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث خلیجی خطے میں توانائی کی ترسیل اور فضائی سفر بھی متاثر ہو رہا ہے، جہاں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیدرلینڈز کی ایئرلائن کے ایل ایم نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں جاری جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث دبئی کے لیے تمام پروازیں 28 مارچ تک معطل کر دی گئی ہیں۔

ایئرلائن کے مطابق دبئی میں پھنسے مسافروں کو واپس اپنے ممالک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جو نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ کے تعاون سے انجام دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں متعدد تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جبکہ دبئی ایئرپورٹ کو ہدف بنانے کے واقعے نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔