Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جادو جنات کا حصولِ مقصد حقیقت اور فریب، تحریر:نور فاطمہ


آج ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ اپنی پریشانیوں کاروبار میں رکاوٹ، شادی میں تاخیر یا دشمنی کی وجہ سے جادو اور جنات کا سہارا لیتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ کسی عامل کے ذریعے جادو کروا کر یا جنات کو قابو کر کے وہ اپنا مقصد حاصل کر لیں گے۔ لیکن یہ راستہ سراسر دھوکہ اور تباہی کا راستہ ہے اسلام میں جادو کرنا اور کروانا دونوں سخت حرام اور کبیرہ گناہ ہیں قرآن پاک میں جادو کو شیطانی عمل قرار دیا گیا ہے۔ جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہوتا، وہ دنیا میں بھی ناکام رہتا ہے اور آخرت میں اس کے لیے سخت عذاب ہے۔ جنات کو قابو کر کے مقصد حاصل کرنے کا دعویٰ بھی اکثر جھوٹ ہوتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کسی جادوگر یا کاہن کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کی، اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والے دین کا انکار کیا۔" (مسند احمد)حصولِ مقصد کا فریب

عامل لوگ سادہ لوح عوام کو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے دشمن پر جن چھوڑ دیں گے، یا تعویذ سے تمہاری قسمت بدل دیں گے۔ اس کے بدلے وہ پیسے، وقت اور ایمان تینوں لوٹ لیتے ہیں۔ اکثر کیسز میں نفسیاتی مسائل، وہم یا گھریلو جھگڑوں کو جادو کا نام دے دیا جاتا ہے۔ مقصد حاصل تو نہیں ہوتا، الٹا انسان مایوسی اور شرک میں پھنس جاتا ہے۔ صحیح راستہ کیا ہے؟اگر آپ کسی مشکل میں ہیں تو جادو نہیں، اللہ سے رجوع کریں۔

پانچ وقت کی نماز اور صبح شام کے اذکار کی پابندی کریں سورہ بقرہ کی تلاوت گھر میں کریں، اس سے شیاطین بھاگ جاتے ہیں۔

سورہ الفلق، سورہ الناس اور آیت الکرسی پڑھ کر خود پر دم کریں، یہی سنت سے ثابت شرعی دم ہے اپنی محنت، دعا اور صبر کو اپنا ہتھیار بنائیں یاد رکھیں، جو مقصد جادو سے حاصل ہو وہ کبھی سکون نہیں دیتا اور جو مقصد اللہ سے دعا کے ذریعے حاصل ہو وہی دائمی کامیابی ہے۔