قصور،چکن سستا ہونے کے باوجود ہوٹلوں پر چکن مصنوعات کے نرخ برقرار

قصور،چکن سستا ہونے کے باوجود ہوٹلوں پر چکن مصنوعات کے نرخ برقرار، شہریوں کا قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور میں چکن کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر چکن سے تیار ہونے والی مختلف مصنوعات کے نرخوں میں کمی نہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے,شہریوں کے مطابق اس وقت چکن کی قیمت تقریباً 440 روپے فی کلو ہے، جبکہ ماضی میں جب چکن کی قیمت 700 روپے فی کلو کے قریب تھی، اس وقت ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر چکن، باربی کیو، برگر، شوارما اور دیگر چکن مصنوعات کے جو نرخ مقرر تھے، وہی نرخ تاحال وصول کیے جا رہے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود تیار شدہ چکن مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنا باعثِ تشویش ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ چکن کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر چکن سے تیار ہونے والی اشیاء کے نرخوں کا بھی جائزہ لیا جائے,شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چکن مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے کر مناسب نرخ مقرر کیے جائیں تاکہ صارفین کو چکن کی قیمت میں کمی کا حقیقی فائدہ مل سکے
مزید پڑھیں





