Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا کمیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ، کے الیکٹرک سے 7 اکتوبر تک رپورٹ طلب

Meer-Raza

میر رضا کمیشن نے آج جائے وقوعہ کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔


کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے تفتیشی افسر سراج لاشاری، ایس پی شوکت اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ میر رضا کی لاش ملنے والی جگہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا،کمیشن نے جامع مسجد خضرہ کے موذن کا انٹرویو کیا جبکہ مسجد کے سامنے سیکیورٹی چوکی پر تعینات گارڈ ارشاد کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔


اس کے علاوہ رات کے وقت تعینات سیکیورٹی گارڈ دل مراد کو اپنے کوائف اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،مسجد میں کل 7 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن میں سے 2 کرائم سین ایریا کو کور کرتے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ کی طرف نصب دو سی سی ٹی وی کیمرے 28 جولائی کو رات 5 سے 10 بجے تک لوڈشیڈنگ کے باعث کام نہیں کر رہے تھے، کمیشن نے کے الیکٹرک سے اعلانیہ اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ اس دوران کسی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے بجلی بند ہونے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ کمیشن نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے اور پاور فالٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ سیل بند لفافے میں 7 اکتوبر کو صبح 11 بجے کمیشن کے سامنے پیش کی جائے۔