لندن سے شکاگو پرواز میں سنگین فنی خرابی، 6 منٹ میں 28 ہزار فٹ نیچے آ گئی، ہنگامی لینڈنگ

لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ سے شکاگو کی پرواز بی اے 295 نے سنگین فنی خرابی پر روانگی کے 4:45 گھنٹے بعد واپس ہنگامی مگر باحفاظت لینڈنگ کی۔
روانگی کے 55 منٹ بعد بوئنگ 777 طیارے آئرلینڈ کی فضائی حدود میں 36000 فٹ کی نارمل بلندی پر تھا کہ اندرونی دباؤ یا کسی شدید تکنیکی خرابی کی وجہ سے اچانک تیزی سے نیچے آنا شروع کردیا اور صرف 6 منٹوں میں تقریباً 28 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر 9,000 فٹ پر آ گیا۔
پائلٹس نے ایمرجنسی کوڈ 7700 جاری کیا۔ پائلٹس نے شکاگو کا سفر منسوخ کر کے فوری طور پر واپسی کے لیے یوٹرن لیا حفاظتی پروٹوکول کے تحت پائلٹس کو اضافی فیول ضائع کرنے کا حکم دیا گیا جس پر طیارے نے لگ بھگ ڈھائی گھنٹے تک لندن کے قریب سمندر پر چکر لگائے اس دوران طیارہ مسلسل 9 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا سکا۔
بعد ازاں روانگی کے پونے پانچ گھنٹے بعد طیارے نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر باحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کو طیارے سے اف لوڈ کر دیا گیا ہے پرواز کا معائنہ جاری ہے





