Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی،عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

muhammad-rizwan-1

این سی سی آئی اے لاہور نے کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری میں دوبارہ طلب کرلیا۔

این سی سی آئی اے لاہور نےکرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں دوسرا نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں محمد رضوان کو 2 اکتوبرکو سہ پہر تین بجے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس کےمتن کےمطابق عدم پیشی کی صورت میں سمجھا جائےگا کہ ملزم کےپاس اپنےدفاع میں پیش کرنے کے لیےکچھ نہیں،نوٹس میں مزیدکہاگیا ہےکہ تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے