Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر


لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود مکہ مشترکہ معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر ہو گئے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نعمان محمود ریاض میں قائم کیئے جانے والے اتحادی جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ 17 ستمبر 2025 کو ہوا تھا جس دوران وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے ۔

اس کے بعد معاہدے میں ترکیہ نے بھی شمولیت اختیار کی جس کی تقریب سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہوئی جہاں پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر تصور کیا جائے گا ۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL