Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات سے کھلی بغاوت ہے،ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

hafi masood ahar
مصنف:

لاہور ( )پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے کوہاٹ مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے اور دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اللہ کا مقدس گھر اور امن و سلامتی کا مرکز ہے، مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانا اسلام کی بنیادی تعلیمات سے کھلی بغاوت ہے۔ اسلام بے گناہ انسان کے قتل کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیتا اور ایسے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اللہ کے گھر میں عبادت کرنے والوں پر خود کش حملہ کرنا انتہائی بزدلانہ، سفاکانہ اور انسانیت سوز کارروائی ہے۔ کوہاٹ کا سانحہ پوری قوم کے لیے گہرے رنج و الم کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے خون کی حرمت اور ان کے خاندانوں کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے۔ پوری قوم شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ۔ اللہ تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کے لیے بھی خصوصی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکورٹی اداروں کی جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔ پاکستان کے 24 کروڑ عوام دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں اپنی بہادر افواج، پولیس اور تمام سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمارے جوان اپنے خون سے وطن کی حفاظت اور امن کی بنیادیں مضبوط کر رہے ہیں، قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورک کے خلاف مثر اور فیصلہ کن کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں خوف و بدامنی پیدا کرنے کی ہر سازش کو اتحاد، ایمان اور قومی یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔ کوہاٹ کے شہدا ہمیں یہ پیغام دے گئے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL