پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ Fatah-4 کروز میزائل کامیاب تجربہ

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کر دہ Fatah-4 کروز میزائل کا میاب تجربہ کر لیاہے ، فتح -4کروز میزائل جدید ترین ایویونکس اورنیوگیشن آلات سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی، جن کا مقصد درستگی میں بہتری اور میزائل کی بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
فتح-4کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی اورتکنیکی صلاحیتوں میں اہم پیشرفت ہے،پاک فوج کےاعلیٰ حکام کے علاوہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدرمملکت،وزیراعظم،فیلڈمارشل اور سروسز چیفس نے فتح-4کے کامیاب تجربے پرمبارکباد دی، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے سائنسدانوں،انجینئرز اور دیگر حکام کی تکنیکی صلاحیت،لگن اور عزم کوسراہا۔
مزید پڑھیں





