پاکستان دوسرے ٹی20 میں بھی کامیاب، سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل

پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بناسکی، یوں پاکستان نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ معاذ صداقت نے 96 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے، 7 چھکے شامل تھے، کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنائے، 4 چوکے، 5 چھکے لگائے، فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 32، چمندو وکرما سنگھے نے 29 رنز بنائے، کمیندو مینڈس نے 23 اور سنتھ جے سوریا نے 22رنز کی اننگز کھیلی۔
عمران رندھاوا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ منگل کو کھیلا جائے گا۔
میچ میں سری لنکا نے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے، پاکستان کی ٹیم میں رضا اللّٰہ کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں





