بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، محسن نقوی

mohsin naqvi

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں۔

محسن نقوی کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بکتربند گاڑیاں حوالے کی گیئں جس کے ذریعے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور بڑھتی دہشتگردی کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ان گاڑیوں کی فوری منتقلی کی ہدایت کی تھی، دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا پولیس کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی کو شکست دینے اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔