پاکستان زندہ آباد پارٹی کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان

پاکستان زندہ آباد پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان کردیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور پاکستان زندہ آباد پارٹی کے چیئرمین سردار آفتاب احمد ورک نےمشترکہ پریس کانفرنس میں کی۔
صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان زندہ باد پارٹی کے چیئرمین سردار آفتاب احمد ورک نے آئی پی پی میں شمولیت کافیصلہ کیا ہے،مرکزی صدر کلیم احمد ، مرکزی سیکرٹری جنرل ملک مقصوداحمد اعوان ، صدر شعبہ خواتین ڈاکٹر مدیحہ بتول ،سینئر نائب صدر عائشہ نذیر ، صدر پنجاب ڈاکٹر احسان ظفر، صدر آزاد کشمیر تصورحسین آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔ سعید علی عباس ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدر لاہور ڈویژن خرم شہزاد ایڈووکیٹ ، رانا حسن ضیاء بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔
شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان زندہ باد پارٹی کے رہنماؤں نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتما د کا اظہار کیا،پاکستان زندہ باد پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ شعیب صدیقی کاکہناتھا کہ سیاسی اتحاد کا مقصد عوامی مسائل کے حل اور قومی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔
چیئرمین سردار آفتاب احمد ورک کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کی قیادت میں قومی ترقی اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ ملکی ترقی کے لیے اہم قدم ہے۔ آئی پی پی رہنماؤں کا کہناتھا کہ پاکستان زندہ باد پارٹی کے انضمام سے سیاسی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔
صوبائی صدر آئی پی پی رانا نذیر احمد خان نے کہاکہ پاکستان زندہ باد پارٹی کے انضمام سے سیاسی اشتراکِ عمل کو تقویت ملے گی،سیاسی جماعتوں کا اتحاد جمہوری عمل اور سیاسی تعاون کے فروغ کا ذریعہ ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی قوتوں کا مشترکہ کردار ضروری ہے۔ صدر آئی پی پی لاہورملک زمان نصیب ،رانا جاوید اقبال ،بلال مختار بٹ ، ماجد نذیر اور میاں جنید ذو الفقار بھی موجود تھے۔





