پشاور: صوبائی وزیر فضل شکور خان کو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا

مصنف:
صوبائی وزیر فضل شکور خان کو پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا۔
فضل شکور خان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔ فضل شکور خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق فضل شکور خان کا موبائل نمبر مسلسل بند آرہا ہے، جبکہ ڈرائیور اور گن مین کو بھی اغواء کر لیا گیا۔
صوبائی وزیر فضل شکور کو کالے لباس میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب کالے لباس میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روکا، گاڑی نہ رکنے پر ٹائروں میں گولیاں مار کر گاڑی کے ٹائر ناکارہ بنا دیے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
مزید پڑھیں





