Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ

PM-Shehbaz-Sharif

وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پراپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وسیع ایجنڈے پرمشاورت جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈرسےملاقات کا شیڈول طےکرنے کیلئے حکومت خود رابطہ کرے گی۔ اپوزیشن لیڈرکی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے درمیان ملاقات کے وسیع ایجنڈے پرمشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات ہوگی۔ پارلیمانی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈرآئین وقانون کی بالادستی اور پارلیمان کے استحکام پر زور دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ملاقاتوں اورعلاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ دہرایا جائے گا۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیربحث آئےگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے چیف الیکشن کمشنر کے تین نام مانگیں گے۔