دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط قبول نہیں ہے: سینیٹر علی ظفر

تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم نہ ہونا تھا، دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط قبول نہیں ہے۔
سینیٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے وہ بات کی کہ ہم نے نہیں کھیلنا،لانگ مارچ کا فیصلہ قائم ہے،مذاکرات ختم ہونے کی بنیادی وجہ ہی بانی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم نہ ہونا تھا،حکومتی ٹیم کا مؤقف تھا لانگ مارچ ختم کریں تو پھر مزید بات ہوگی،اب وزیراعظم بھی مذاکراتی ٹیم والا مؤقف ہی دہرا رہے ہیں۔
مذاکراتی ٹیم یا پی ٹی آئی کا کوئی رہنما اتنا بڑا فیصلہ خود نہیں کرسکتا،بانی سے ملاقات اور مشاورت کے بغیر فیصلے کرنا ممکن نہیں،حکومت پی ٹی آئی قیادت میں سے کسی کی بھی بانی سے ملاقات کرا دے،اگر بانی نے لانگ مارچ ختم کرنے کا کہا تو ضرور ختم کردیا جائے گا،وزیراعلی سہیل آفریدی ہر روز لانگ مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہیں،تحریک انصاف کے لانگ مارچ نے آگے چلنا اور بڑھنا ہے۔
مزید پڑھیں





