کینیڈا میں 51 سال پہلے گم ہونے والا پرس مالک کو واپس مل گیا

کینیڈا کے صوبے نووا اسکوٹیا میں گھر کی تزئین و مرمت کے دوران بڑھئی کو فرش کے نیچے سے 51 برس سے گمشدہ والٹ مل گیا۔
میٹی گولڈ اسمتھ اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈارٹ ماؤتھ کے وکٹوریہ روڈ پر واقع ایک گھر میں کام کر رہے تھے کہ انہیں فرش کے نیچے سے والٹ ملا۔والٹ میں مالک کا ڈرائیونگ لائسنس، ڈارٹ ماؤتھ ہائی اسکول کا طالب علم شناختی کارڈ، ہاتھ سے لکھا ہوا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، ایک ڈالر کا نوٹ اور 1975 میں ہونے والے ڈرامے ’ہیملٹ‘ کی تھیٹر ٹکٹ موجود تھی۔
گولڈ اسمتھ نے والٹ کے مالک کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کردیں۔ان کی پوسٹ ڈونا گلروئے تک پہنچی تو والٹ میں موجود اشیا دیکھ کر انہوں نے شناخت کرلیا کہ یہ ان کے شوہر رچرڈ گلروئے کا والٹ ہے۔68 سالہ رچرڈ گلروئے کو والٹ ملنے کی اطلاع کے صرف تین روز بعد ان کی 51 سال پرانی گمشدہ چیز واپس کردی گئی۔
مزید پڑھیں





