Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

راولپنڈی میں 21 سالہ صبا مسیح کے قتل کا معاملہ، سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نوٹس

Senate of Pakistan
مصنف:

اسلام آباد: راولپنڈی میں 21 سالہ صبا مسیح کے قتل کے المناک واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا۔


چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ثمینہ ممتاز زہری نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے کیس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے,چیئرپرسن کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں کیس کے تمام حقائق، اب تک ہونے والی تحقیقات کی صورتحال اور تفتیشی افسر کی جانب سے سامنے آنے والے نتائج شامل کیے جائیں۔ثمینہ ممتاز زہری نے متاثرہ خاندان کو شفاف اور جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب کو حکم دیا گیا ہے کہ کیس کی تفصیلی رپورٹ جلد از جلد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL